گلشن راوی: کم سن بچی ٹریکٹر ٹرالی کی زد میں آ کر جاں بحق

گلشن راوی: کم سن بچی ٹریکٹر ٹرالی کی زد میں آ کر جاں بحق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: لاہور کے علاقے گلشن راوی کے میں کم سن بچی ٹریکٹر ٹرالی کی زد میں آ کر جاں بحق ہو گئی۔

گلشن راوی پولیس کے مطابق حادثہ بند روڈ پر پیش آیا جہاں 05 سالہ نور فاطمہ کھیلتے ہوئے ٹریکر ٹرالی کے نیچے آگئی۔ پولیس نے موقع پر ٹریکٹر ٹرالی کو اور ٹریکٹر ڈرائیور کو بھی حراست میں لے لیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے لواحقین کی طرف سے درخواست آنے پر ڈرائیور کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ پولیس کا مزید کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے بعد بچی کہ ہلاکت ایک اتفاقیہ حادثہ تھا۔