شہباز شریف کی وفاقی وزراء اور رکن اسمبلی سے ملاقات،اہم امور پر تبادلہ خیال

شہباز شریف کی وفاقی وزراء اور رکن اسمبلی سے ملاقات،اہم امور پر تبادلہ خیال
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

راؤدلشادحسین:  وزیراعظم شہبازشریف کی زیر صدارت ماڈل ٹاؤن میں اجلاس ہوا جس میں تین وفاقی وزرا اور ایک رکن قومی اسمبلی نے  حکومتی امور پر تبادلہ خیال کیا ۔

لاہور میں  وزیر اعظم شہباز شریف کی رہائش گاہ پر  ہونے والے اجلاس میں وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب ، وفاقی وزیر پیٹرولیم مصدق ملک،وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ  اور  رکن قومی اسمبلی رشید اکبر نوانی بھی  شریک ہوئے ، وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے معاشی اہداف پر وزیر اعظم کو بریفنگ دی۔ 

 اجلاس  میں آئی ایم ایف کے سٹینڈ بائی معاہدے  اورنئے پروگرام کے خدوخال کا جائزہ لیاگیا ،سٹینڈ بائی معاہدے سے پاکستان کو  1.1 ارب ڈالر کی قسط کے اجراء سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا ،وفاقی وزیر مصدق ملک نے وزیر اعظم شہباز شریف کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے بارے میں بریفنگ دی۔