(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) نے بھی ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک جوائن کرلی۔
پاکستان میں بچوں سے لے کر بڑوں تک ہر کوئی ٹک ٹاک کے بخار میں مبتلا ہے، ٹک ٹاک نے ایسے بے شمار لوگوں کو اپنا ہنر دکھانے کا موقع فراہم کیا جنھیں شاید کوئی جانتا تک نہ تھا اور دیکھتے ہی دیکھتے ان میں سے کئی افراد راتوں رات سٹار بن گئے، پی سی بی نے کرکٹ شائقین کیلئے ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک پر بھی اپنا اکاؤنٹ بنا لیاجس میں اب تک کئی میچز سمیت کئی کرکٹرز کی ویڈیوز شیئر کی جاچکی ہیں ۔
پی سی بی کے ٹک ٹاک اکاؤنٹ پر فالورز کی تعداد 33 ہزار سے زائد ہوچکی ہے تاہم پی سی بی نے فی الحال کسی اکاؤنٹ کو فولو نہیں کیا۔
دوسری جانب سوشل میڈیا صارفین کی مزیدتوجہ حاصل کرنے کیلئےٹک ٹاک نے اسنیپ چیٹ اسٹوری فیچر کی آزمائش شروع کردی، ایک اسٹوری میں ویڈیو اور تصویر ڈالنا ٹک ٹاک معیاری فیچر ہی کی طرح ہے جس میں ایڈیٹنگ، افیکٹس، فلٹرز اور آواز وغیرہ کے ٹولز یہی ہوں گے لیکن ٹاک ٹاک کی معمول کی ویڈیو کے برخلاف ٹک ٹاک اسٹوری براہِ راست پروفائل یا فیڈ میں نہیں آرہیں۔
فی الحال ٹک ٹاک اسٹوری دیکھنے کا واحد طریقہ یہ ہے کہ جب جب پروفائل تصویر کے ساتھ نیلے رنگ کا دائرہ دیکھیں تو اس پر ٹچ کریں اور براہِ راست اسٹوری فیڈ لانچ ہوجائے گی۔