ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

یوم پاکستان;شہر قائد میں بائیک ریلی نے دل جیت لئے

Bicycle rally in Karachi
کیپشن: Bicycle rally
سورس: city42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : شہر قائد میں یوم پاکستان  پر ہارلے ڈیوڈسن بائیک ریلی کا انعقاد کیا گیا جس میں چمچماتی  موٹر سائیکلیں خصوصی توجہ کا مرکز بنی رہیں۔ 

 رپورٹ کے مطابق شرکاء کا شہریوں کا جانب سے جگہ جگہ استقبال کیا گیا۔ ریلی میں تیس کے قریب رائیڈرز نے شرکت کی جبکہ ریلی میں شریک رائیڈڑز کا شہریوں کی جانب سے جگہ جگہ شاندار استقبال کیا گیا ریلی کلفٹن بوٹ بیسن سے ہوتی ہوئی دو دریا پر اختتام پذیر ہوئی۔

شرکاء کا کہنا تھا کہ یوم پاکستان کے دن ریلی نکالنے کا مقصد دنیا میں پاکستان کا سافٹ امیج اجاگر کرنا ہے ۔ ہارلے ڈیوڈسن بائیک ریلی کا آغاز کلفٹن بوٹ بیسن سے کیا گیا۔ جو سی ویو نشان حیدر سے ہوتی ہوئی دودریا پر اختتام پذیر ہوئی۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer