خطرناک ڈرائیونگ کرنے والوں کے خلاف پلان تیار کر لیا گیا

خطرناک ڈرائیونگ کرنے والوں کے خلاف پلان تیار کر لیا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: ڈی آئی جی مسرور عالم کلاچی کی ہدایات پر موٹروے پولیس کی خصوصی مہم، ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں گاڑیوں کے روٹ پرمٹ کینسل کرنے کا فیصلہ۔ پبلک سروس وہیکلز کی تیزرفتاری اور خطرناک ڈرائیونگ کے خلاف مہم جاری رہے گی۔
 تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی مسرور عالم کلاچی کی ہدایات پر موٹروے پولیس کی خصوصی مہم شروع کی گئی ہے جس میں فیصلہ کیا گیا کہ: پبلک سروس وہیکلز کی تیزرفتاری اور خطرناک ڈرائیونگ کے خلاف مہم جاری رکھتے ہوئے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں گاڑیوں کے روٹ پرمٹ کینسل کئے جائیں گے۔
 ترجمان لاہور موٹر وے پولیس کے مطابق خطرناک خلاف ورزیوں پر ڈرائیورز کے لائسنس بھی کینسل کیے جائیں گئے جبکہ موٹروے پولیس روڈ یوزرز کی حفاظت کے لیے ہر ممکن اقدامات بروئے کار لائے گی۔ 
واضح رہے کہ بڑھتی ہوئی آبادی کے ساتھ ہی ٹریفک میں بھی اضافہ ہوتا چلا جا رہا ہے ،شہریوں میں غیر ذمہ دارانہ ڈرائیونگ کا رجحان بھی دیکھنے میں آ رہا ہے جس کی وجہ سے صرف موٹروے ہی نہیں بلکہ شہر کی دیگر شاہراہوں پر بھی ٹریفک حادثات میں اضافے سے قیمتی جانوں کا ضیاع معمول بن گیا ہے۔