لاہور سمیت دیگر چیمبرز کی تجدید ممبر شپ کی تاریخ میں توسیع

لاہور سمیت دیگر چیمبرز کی تجدید ممبر شپ کی تاریخ میں توسیع
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( شہزاد خان ) شہر سمیت ملک بھر کی بزنس کمیونٹی کے مطالبات پر سیکرٹرہ کامرس سردار احمد نواز سکھیرا اور ڈی جی ٹی او ڈاکٹر ناظم لطیف نے لاہور سمیت دیگر چیمبرز کی تجدید ممبرشپ کی تاریخ میں ایک ماہ کی توسیع کردی گئی۔

لاہور چیمبر سمیت دیگر چیمبرز کی تجدید رکنیت کی حتمی تاریخ تیس مارچ تھی کورونا وائرس کے باعث بزنس کمیونٹی کی اکثریت لاہور چیمبر میں تجدید رکنیت نہ کراسکی۔ لاہور بزنسمین فرنٹ، اور پیاف فاؤنڈر الائنس سے منسلک بزنس کمیونٹی کیجانب سے مطالبہ کیا جارہا تھا کہ چیمبر کی تجدید رکنیت کی تاریخ بڑھائی جائے۔

کاروباری برادری کے مطالبات کو مد نظر رکھتے ہوئے تجدید رکنیت کی تاریخ 30 اپریل تک بڑھائی گئی ہے۔ سیکرٹری کامرس سردار احمد نواز سکھیرا، ڈی جی ٹریڈ آرگنائزیشن ڈاکٹر ناظم لطیف نے چیمبرز کی تجدید رکنیت میں توسیع کی۔

لاہور چیمبر اور ممبران کیجانب سے تجدید رکنیت کی تاریخ بڑھانے پر مسرت کا اظہار کیا گیا۔