قومی کرکٹرز کے فٹنس ٹیسٹ ملتوی

قومی کرکٹرز کے فٹنس ٹیسٹ ملتوی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

‏سٹی 42 : کورونا وائرس کے باعث قومی کرکٹرز کے فٹنس ٹیسٹ ملتوی کردیے گئے۔

 ذرائع  کے مطابق ‏موجودہ صورت حال میں کرکٹرز کو فٹنس ٹیسٹ کی تیاری کے لیے مکمل سہولتیں میسر نہیں اس لیے کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ ملتوی کردیے ہیں۔ سینٹرل کنٹریکٹ یافتہ کرکٹرزکے فٹنس ٹیسٹ اپریل کے دوسرے ہفتے میں ہونا تھے جس کے لیے اب نیا شیڈول بنایا جائے گا۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ صوبائی ایسوسی ایشنز کی ٹیموں اور سیکنڈ الیون کے کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ بھی ملتوی کردیے گئے ہیں جب کہ کھلاڑی فٹنس اور ٹریننگ کے حوالے سے کوچز اور ٹرینرز کو آگاہ کرنے کے پابند ہیں۔

خیال رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے کورونا وائرس کے خدشے کی وجہ سے پاکستان سپر لیگ کے بقیہ میچز ملتودی کردیے ہیں جس کو ری شیڈول کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جب کہ پی سی بی نے پی ایس ایل سے منسلک تمام اسٹاف اور فرنچائز مالکان کے ٹیسٹ بھی کرائے جو منفی آئے ہیں۔

یاد رہے کورونا وائرس کے دنیا بھر میں حملے جاری ہیں، پاکستان میں اس وقت 892 مریض سامنے آئے ہیں،سب سے زیادہ سندھ میں لوگ  کورونا وائرس کا شکار ہوئے ہیں،سندھ میں 394 ،پنجاب میں 249،خیبر پی کے میں 38،بلوچستان میں 110،گلگت بلتستان میں 80، آزاد کشمیر میں ایک،اور اسلام آباد میں 15 کیس سامنے آئے ہیں۔اب تک 7 مریض جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
 

Azhar Thiraj

Senior Content Writer