ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کورونا وائرس، گل پانڑہ کا ویڈیو پیغام سامنے آگیا

 کورونا وائرس، گل پانڑہ کا ویڈیو پیغام سامنے آگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

رائل پارک (زین مدنی ) پاکستان کی معروف گلوکارہ گل پانڑہ کا ویڈیو پیغام سامنے آگیا جس میں انہوں نے قوم سے کورونا وائرس کی وجہ سے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے پر زور دیا ہے۔

گل پانڑہ نے سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں اور بالخصوص پاکستانی عوام کیلئے اپنا پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس ایک وبا کی شکل اختیار کر چکا ہے، میری تمام قوم سے اپیل ہے اور درخواست ہے کہ حکومت کا ساتھ دیں اور تمام احتیاطی تدابیریں اختیار کریں، چین اور اٹلی میں اس وائرس کو لوگوں نے سنجیدہ نہیں لیا اس لیے اس نے وہاں کے لوگوں کو متاثر کیا۔

 ان کا کہنا تھا کہ ان ممالک جیسی صورتحال پاکستان میں نہ بنے اس لیے تمام احتیاطی تدابیر کو اپنائیں، ہمیں اس وبا کے خلاف ایک ہوکر لڑنا ہے، ہم اس میں ضرور سرخرو ہوں گے ، کورونا وائرس سے بچاﺅ کی احتیاطی تدابیر کیلئے فنکار بھی کسی سے پیچھے نہیں۔

Sughra Afzal

Content Writer