ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کیمپ جیل کے قیدی میں کوروناوائرس کی تصدیق

کیمپ جیل کے قیدی میں کوروناوائرس کی تصدیق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: کیمپ جیل کے قیدی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا، بخار کی شکایت پر قیدی کا کورونا ٹیسٹ کیا گیا تھا، منشیات کیس کا ملزم گزشتہ ماہ ہی اٹلی سے وطن واپس لوٹا تھا۔

تفصیلات کے مطابق کیمپ جیل کے قیدی میں کوروناوائرس کی تصدیق ہوئی ہے، جیل حکام  کا کہنا ہے کہ قیدی عابد کورواں ماہ کے پہلے ہفتے میں جیل منتقل کیا گیا تھا۔

جیل حکام کا مزید کہنا تھا کہ  منشیات کے قیدی عابد نے18 مارچ کو بخار کی شکایت کی تھی، جیل حکام 21 مارچ کو قیدی عابد کا ٹیسٹ کروا کرجیل ہسپتال میں رکھا گیا تھا،  گزشتہ رات قیدی عابد کے ٹیسٹ رپورٹ میں کورونا کی تصدیق ہوئی۔

جیل حکام  کا کہنا تھا کہ کورونا کے شکار قیدی عابد کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا،   قیدی عابد گزشتہ ماہ اٹلی سے واپس آیا اور   منشیات کیس میں پکڑا گیا تھا۔      

واضح رہے کہ چین کے صوبے ووہان سے جنم لینے والی خطرناک بیماری کورونا وائرس دنیا کے 186 ممالک میں  پھیل چکی ہے، دنیا بھر میں اب تک اس وائرس کے 2 لاکھ 77 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں جبکہ ہلاکتوں کی تعداد 11 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے، پاکستان میں بھی کورونا وائرس نے پنجے گاڑ لیے، وائر س سے ایک اور مریض جاں بحق، ملک بھر میں مرنے والوں کی تعداد چھ جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 864 ہوگئی، سندھ میں 394، پنجاب میں 242، بلوچستان میں 110 مریض، خیبرپختونخوا میں 31، گلگت بلتستان میں 71، اسلام آباد میں 15 اور آزاد کشمیر میں ایک کیس رپورٹ ہوا ہے۔

Shazia Bashir

Content Writer