شہر میں کالی گھٹاؤں کا راج، تیز بارش سے موسم سرد

شہر میں کالی گھٹاؤں کا راج، تیز بارش سے موسم سرد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: شہر میں کالی گھٹاؤں کا راج، مختلف علاقوں میں تیز بارش سے موسم سرد ہوگیا۔

تفصیلات کے  مطابق کوٹ لکھپت، ٹاؤن شپ، گرین ٹاؤن کےعلاقوں میں بارش فیروز پور روڈ، کلمہ چوک، کینال روڈ پر تیز بارش سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا موسم آج جزوی طور پر آبرآلود رہنے کے ساتھ دن بھر وقفے وقفے کے ساتھ بارش کا سلسلہ جاری رہے گا۔

 شہر کے مختلف مقامات پر بارش ہونے سے موسم خوشگوار ہوگیا, محکمہ موسمیات کے مطابق آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 17 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے جبکہ صبح کے وقت کم سے کم درجہ حرارت 15 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج ہوا میں نمی کا تناسب صبح کے وقت 47 فیصد ریکارڈ کیا گیا جبکہ شام کے وقت ہوا میں نمی کا تناسب 25 فیصد رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کے روز بھی شہر کے مختلف مقامات پر بارش کا سلسلہ جاری رہے گا۔

Shazia Bashir

Content Writer