نا معلوم افراد کی راہگیروں پر فائرنگ،ایک شخص جاں بحق

نا معلوم افراد کی راہگیروں پر فائرنگ،ایک شخص جاں بحق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(فخر امام)میٹرو سٹیشن کے قریب نا معلوم افراد نےراہگیروں پر فائرنگ کردی، فائرنگ سے ایک شخص قتل جبکہ2 افراد زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق راوی روڈ، میٹرو سٹیشن بتی چوک کے قریب نا معلوم افراد نے راہگیروں پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجہ میں 26 سالہ اختر موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا، فائرنگ کے واقعہ میں 2 افراد زخمی بھی ہوئے، اطلاع ملتے ہی  پولیس اور ریسکیو اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچے، ریسکیو ذرائع کا کہنا تھا کہ زخمی اکبر اور تاج محمد کو میو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس ذرائع کاکہناتھاکہ ملزمان چنگ چی رکشہ میں فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے،ملزمان اسلحہ لہراتے ہوئے جارہے تھے، زخمی اکبر کا بتانا تھاکہ ملزمان نے کہا ہماری طرف دیکھا کیوں اور فائرنگ کردی، متاثرہ شخص کے بچوں کا کہنا تھاکہ وہ اپنی خالہ کے گھر واپس آرہے تھے جیسے ہی بس سے نیچے اتراے ملزمان نے فائر کیا، قبل ازیں پیچھے بھی کسی کو گولی مار کر آئے تھے۔

  

M .SAJID .KHAN

Content Writer