ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوٹ لکھپت میں پسند کی شادی جرم بن گئی، بھائیوں نے بہن کو قتل کردیا

کوٹ لکھپت میں پسند کی شادی جرم بن گئی، بھائیوں نے بہن کو قتل کردیا
کیپشن: City42 - Love Marriage
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عابد چودھری) کوٹ لکھپت میں سگے بھائیوں نے پسند کی شادی کرنے پر کلہاڑیوں سے حملہ کرکے اٹھارہ سالہ سگی بہن کو قتل جبکہ اسکی سوتن کو زخمی کردیا۔

کوٹ لکھپت کے علاقے مصطفیٰ کالونی کی رہائشی اٹھارہ سالہ عظمیٰ نے چند روز قبل ساجد سے پسند کی شادی کی، شادی کی رنجش پر عظمیٰ کے بھائیوں اظہر اور قاسم نے عظمیٰ پر کلہاڑیوں سے حملہ کر دیا، عظمی کو بچاتے ہوئے اسکی سوتن نورین بھی زخمی ہوگئی۔

 اطلاع ملنے پر کوٹ لکھپت پولیس موقع پر پہنچ گئی اور ملزمان کو گرفتار کرلیا، دونوں زخمی خواتین کو جنرل ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں عظمیٰ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسی، پولیس کے مطابق ملزمان کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا گیا اور تحقیقات جاری ہیں۔

Sughra Afzal

Content Writer