قیصر کھوکھر: ڈی سی گوجرانوالہ سہیل احمد ٹیپو کی رسم قل آج جی او آر ٹو جامع مسجد میں ادا کی گئی۔ اعلی افسران اورشہر کے معززین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
سہیل احمد ٹیپو کے ایصال ثواب کے لیے کرائی گئی قرآن خوانی میں ان کے عزیز و اقارب، اعلی افسران سمیت مرد وخواتین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ مرحوم کے ایصال ثواب اور بلند درجات کے لئے خصوصی دعا بھی کروائی گئی۔ جس میں اعلی افسر محمد محبوب، طارق شفیع ، عثمان معظم، رانا عبیداللہ انور، عمر ورک، حاجی مقبول احمد، طارق عزیز، غلام مبشر میکن، محمد مسعود مختاراور دانش افضال نے شرکت کی۔ڈاکٹر عاطف نذیر، اسد نعیم، محمد ارشد بھٹی، حامد یعقوب شیخ، علی جان خان، عامر کریم خان، جاوید اختر محمود، احمد عزیز تاڑڑ، دانیال سلیم گیلانی، خالد محمود، زید بن مقصود ، مدثر ریاض ملک، زاہد سلیم گوندل، اطہر علی خان ، ساجد ظفر ڈال، طارق محمود، سمیت دیگر بھی شریک ہوئے۔