ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل کمی، کیا پاکستان میں بھی قیمتیں کم ہو نگی ؟

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل کمی، کیا پاکستان میں بھی قیمتیں کم ہو نگی ؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل کمی کے بعد پاکستان میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کی توقعات بڑھ گئی ہیں۔ماہرین کا کہنا ہے کہ آئندہ قیمتوں میں معمولی کمی کی جائے گی، جبکہ کسی بڑی کمی کے امکانات کم دکھائی دیتے ہیں۔

 عالمی خبررساں ایجنسی کے مطابق عالمی منڈیوں میں خام تیل کی قیمتوں میں 4 فیصد تک مزید کمی ہوگئی، امریکی خام تیل ڈبلیو ٹی آئی 70ڈالرفی بیرل ٹریڈ ہورہا ہے جبکہ برطانوی خام تیل کی قیمت 73ڈالر فی بیرل پر آگئی۔ مربان خام تیل کی قیمت67ڈالر فی بیرل ہوگئی۔

یاد  رہے کہ عالمی منڈی میں قیمتوں میں کمی کے بعد پاکستان میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی کی گئی تھی۔ حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 74 روپے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 67.30 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان کیا تھا، جس سے عوام کو خاطر خواہ ریلیف ملا تھا۔گزشتہ جمعے کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مزید کمی کے باعث اب آئندہ قیمتوں کے تعین سے قبل ملک بھر میں یہ بحث جاری ہے کہ آیا حکومت پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید بڑی کمی کرے گی یا نہیں۔

 ماہرینِ معاشیات کا کہنا ہے کہ عالمی منڈی میں خام تیل سستا ہونے کے باوجود مقامی سطح پر قیمتوں کا تعین صرف خام تیل کی قیمت کی بنیاد پر نہیں کیا جاتا، بلکہ اس میں پیٹرولیم لیوی، ٹیکسز، درآمدی لاگت، شرحِ مبادلہ اور دیگر عوامل بھی شامل ہوتے ہیں۔ماہرین کے مطابق اسلئے امکان یہی ہے کہ آئندہ قیمتوں میں معمولی کمی کی جائے گی، جبکہ کسی بڑی کمی کے امکانات کم دکھائی دیتے ہیں۔