سٹی 42: نادرا کا حساس ڈیٹا چوری کر کے بیچنے والے 2 افراد گرفتار ہوگئے
ترجمان سائبرکرائم انویسٹی گیشن کے مطابق حیدرآباد میں ملزموں کو نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی حیدرآباد نے بائی پاس کے قریب سے گرفتار کیا، ملزمان کے خلاف مقدمہ ریاست کی مدعیت میں این سی سی آئی اے حیدرآباد میں درج کیا گیا ، ملزموں میں عبدالحکیم اور محسن اقبال شامل ہیں، گرفتار ایک ملزم نادرا کا ہی ملازم ہے، دونوں نے ملی بھگت سے ڈیٹا حاصل کیا اور اسے آن لائن فروخت کیا،