ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

محرم الحرام میں سیکیورٹی ہائی الرٹ، ڈولفن اسکواڈ کی سخت نگرانی

محرم الحرام میں سیکیورٹی ہائی الرٹ، ڈولفن اسکواڈ کی سخت نگرانی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: لاہور میں محرم الحرام کے سلسلے میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی۔

 ایس پی ڈولفن ارسلان زاہد نے شہر کے مختلف سیکٹرز کا سرپرائز دورہ کیا جہاں گلبرگ، فیروزپور روڈ، قذافی اسٹیڈیم اور ایم ایم عالم روڈ پر ٹیموں کی چیکنگ کی گئی ساتھ ہی 15 کی کالز اور ریسپانس ٹائم کا جائزہ لیا گیا۔
ڈویژنل سپروائزری افسران کو موقع پر پہنچنے کی ہدایت، مشکوک افراد و موٹر سائیکلوں کی ای پولیس ایپ سے تصدیق کی ہدایت، کرائم ایریاز میں پٹرولنگ مزید مؤثر بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
ایس پی ارسلان زاہد کا مزید کہنا تھاکہ مشکوک سرگرمیوں پر نظر رکھی جائے، شہر میں امن و امان برقرار رکھنا اولین ترجیح ہے۔

ڈولفن ٹیموں سے ای پولیس ایپ پر مشکوک افراد کی چیکنگ کے حوالے سے پوچھ گچھ کی جائے۔ مشکوک موٹر سائیکلوں، افرادپر کڑی نظر رکھیں، کرائم ایریاز پر پٹرولنگ کو موثر بنایا جائے۔