ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پوسٹ گریجویٹ ٹریننگ سے برطرفی کا معاملہ ، شعیب نیازی سمیت 6 ڈاکٹروں کو دئیے ریلیف میں آئندہ سماعت تک توسیع

پوسٹ گریجویٹ ٹریننگ سے برطرفی کا معاملہ ، شعیب نیازی سمیت 6 ڈاکٹروں کو دئیے ریلیف میں آئندہ سماعت تک توسیع
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف : ہڑتالی ڈاکٹروں کے خلاف حکومتی کارروائی ،پوسٹ گریجویٹ ٹریننگ سے برطرفی کا معاملہ ،لاہور ہائیکورٹ میں صدر ینگ ڈاکٹرز سمیت 6 ڈاکٹرز کی برطرفی کے نوٹسز کیخلاف کیس کی سماعت ،عدالت نےصدر وائی ڈی اے ڈاکٹر شعیب نیازی سمیت 6 ڈاکٹروں کو دئیے ریلیف میں آئندہ سماعت تک توسیع کردی ۔
 جسٹس محمد ساجد محمود سیٹھی نے صدر وائی ڈی اے ڈاکٹر شعیب نیازی سمیت 6 ڈاکٹرز کی درخواست پر سماعت کی ،صدر وائی ڈی اے سمیت دیگر ڈاکٹرز نے برطرفی کے نوٹس کیخلاف ہائیکورٹ سے رجوع کررکھا ہے ،، پنجاب حکومت کے وکیل نے بتایا کہ لاء افسر سعد بن غازی اپنی ایک عزیزہ کے انتقال کے باعث چھٹی پر ہیں ، اس لئے استدعا ہے کہ عدالت جواب جمع کروانے اور بحث کیلئے مہلت دیدے، درخواستگزارڈاکٹروں کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ ڈاکٹرز نے جائز مطالبات کیلئے احتجاج کیا ، احتجاج کرنا ہر شہری کا حق ہے،حکومت نے مطالبات منظور کرنے کی بجائے برطرفی کے نوٹس بھیج دئیے ، استدعا ہے کہ عدالت درخواستگزار ڈاکٹروں کی برطرفی کے نوٹسز کالعدم قرار دے ۔

Ansa Awais

Content Writer