ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایران، اسرائیل جنگ بندی معاہدہ نہیں ہوا:ایرانی وزیر خارجہ 

ایران، اسرائیل جنگ بندی معاہدہ نہیں ہوا:ایرانی وزیر خارجہ 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:ایرانی وزیر خارجہ نے کہا فوجی کارروائیاں جاری ہیں، بند کرنے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا۔

تفصیلات کےمطابق ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ ایران اسرائیل جنگ بندی معاہدہ نہیں ہوا،فوجی حملوں میں وقفے کیلئے بھی کوئی بات نہیں ہوئی،ایران کے فوجی حملوں پر حتمی فیصلے میں تاخیر ہے ۔

عباس عراقچی کا کہنا تھا کہ اسرائیل جارحیت روک دے تو کارروائی نہیں کریں گے ،اسرائیل نے جنگ مسلط کی،ایران نے ایسا کچھ نہیں کیا۔

فوجی کارروائیوں  کے خاتمے سے متعلق فیصلہ بعد میں کیا جائے گا،4بجے تک ایرانی حملے جاری رہے،اسرائیل کو سزا کا عمل صبح 4بجے تک جاری رہا۔

دوسری جانب اسرائیلی میڈیا نے دعویٰ کیا کہ 4بجے کے بعد تہران نے حملے روک دیے۔