ویب ڈیسک:پاکستان نے ہمیشہ سے بھارت کو جنگی میدان میں ناکوں چنے چبوائے ہیں، جس میں پاک فضائیہ نے اپنی عملی مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے دنیا کو بتلایا کہ شاہین شکار کرنا خوب جانتے ہیں ، تبھی تو شاعر مشرق نے ان کے بارے میں کہا تھا کہ ’’جھپٹنا ، پلٹنا ، پلٹ کر جھپٹنا ,لہو گرم رکھنے کا ہے اک بہانہ ‘‘، اس بات کا عملی ثبوت پاک فضائیہ نے حال ہی میں دیا اور پوری دنیا نے دیکھا کہ کیسے شاہینوں نے بھارتی فضائیہ کو ان کی ہی حدود میں تگنی کا ناچ نچایا اور پھر ان کے مگ 21 کو اپنی حدود میں مار گرایا،جس کے بعد بھارت نے فرانس سے دنیا کے جدید ترین ’’رافیل ‘‘طیارے حاصل کیے اور خام خیالی پیدا کر لی کہ وہ ان طیاروں سے شائد پاکستانی شاہینوں کا مقابلہ کر سکے گا اور اب اس کی یہ خام خیالی بھی جلد دور ہونے والی ہے ۔
پاکستان کے فضائی دفاع میں نئے دور کا آغاز ہونے والا ہے،پاکستان نے ففتھ جنریشن لڑاکا طیاروں کی تیاری کے میدان میں قدم رکھ دیا، پاکستان ترکی کے ساتھ مل کر ففتھ جنریشن اسٹیلتھ air superiority فائٹر جیٹ تیار کرے گا، پاکستان ترک ایرو اسپیس انڈسٹری کے ففتھ جنریشن طیارے کے پروگرام کا حصہ بن گیا ج،پاکستان ترکی کے ساتھ مل کر جدید ٹوئن انجن ففتھ جنریشن طیارے تیار کرے گا،ترک ایرو اسپیس انڈسٹری نے 2010 میں ففتھ جنریشن طیارے کی تیاری کے پروگرام کا آغاز کیا تھا،ترکی کے "ٹی ایف ایکس" طیارے نے رواں برس اپنی پہلی ٹیکسی کی تھی
ٹی ایف ایکس طیارے کی پہلی باضابطہ پرواز رواں برس کے آخر میں متوقع ہے۔
پاک فضائیہ میں پہلا ففتھ جنریشن طیارہ 2030 میں شامل کیا جائے گا،ترک ایرو اسپیس انڈسٹری کے "ٹی ایف ایکس اسٹیلتھ طیارے" میں امریکی ساختہ جنرل الیکٹرک ایف ون ٹین انجن استعمال کئے جائیں گے،امریکہ کے اعتراض کی صورت میں پاکستان کے پاس برطانوی ساختہ رولز رائس انجن کا آپشن بھی موجود ہے، ترک کمپنی برطانیہ کی رولز رائس کمپنی کے ساتھ مل کر نئے انجن کی تیاری پر بھی کام کر رہی ہے،پاک ترک ففتھ جنریشن طیارہ 21 میٹر طویل اور اس کے پروں کا پھیلائو 14 میٹر تک ہو گا،طیارے کا ٹیک آف وزن 27 ہزار 215 کلو گرام ہو گا،طیارے کی زیادہ سے زیادہ رفتار ملک 1.8 جبکہ کومبیٹ رینج 1100 کلومیٹر ہو گی۔
طیارے پر فضا سے فضا میں مار کرنے والے بی وی آر میزائلز کے ساتھ فضا سے زمین پر مار کرنے والے کروز میزائل بھی نصب کئے جائیں گے،جدید AESA ریڈار کے ساتھ طیارے کا ایڈوانسڈ کاک پٹ اس کو جدید حربی تقاضوں کے مطابق فضائی جنگ میں دشمن کو پچھاڑنے کی صلاحیت دے گا،پاک فضائیہ ٹی ایف ایکس طیاروں کی شکل میں طویل عرصے بعد دو انجن والے فائٹر جیٹس استعمال کرے گی،پاکستان ترکی کے ساتھ نہ صرف ففتھ جنریشن اسٹیلتھ فائٹر جیٹ بلکہ بغیر پائلٹ کے فضائی پلیٹ فارمز کی بھی مشترکہ پیداوار کا آغاز کرے گا ،ترک ائیرفورس کے سربراہ جنرل اتیلا گولان کے حالیہ دورہ پاکستان میں ففتھ جنریشن طیاروں اور بغیر پائلٹ فضائی پلیٹ فارمز کی مشترکہ پیداوار کے بارے میں ٹھوس پیشرفت سامنے آئی۔