قیصر کھوکھر: چیئرمین پی اینڈ ڈی علی سرفراز حسین کو مستقل نمائندہ ڈبلیو ٹی او تعینات کر دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق وزیر اعظم میاں محمدشہباز شریف نے علی سرفراز حسین کی نئی تعیناتی کی منظوری دے دی ہے، علی سرفراز حسین ڈبلیو ٹی او میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے، پاکستان کے مختلف پراجیکٹس کے حوالے سےعلی سرفراز حسین ڈبلیو ٹی او انتظامیہ کو بہتراندازمیں بریف کر سکیں گے۔