ماہانہ کتنی آمدنی والے افراد پر انکم ٹیکس لاگو ہوگا؟ وزیرخزانہ نے بتا دیا

tax on 1 to 3 Lakh salary
کیپشن: tax
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)وفاقی  وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ ماہانہ ایک لاکھ سے 3 لاکھ تک تنخواہ والے افراد پر 12 فیصد انکم ٹیکس ہوگا۔

نجی ٹی وی چینل کو بتاتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے کہا کہ سابقہ حکومت ہمیں ڈیفالٹ کی نہج پر چھوڑگئی تھی، میں سمجھتا ہوں پیٹرول اور بجلی پر سبسڈی نہیں دینی چاہیے تھی، پچھلے سال 1500 ارب روپے بجلی کی سبسڈی پرخرچ کیے۔

وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے خبردار کیا ہے کہ پیٹرولیم لیوی 50 روپے تک جائے گی، پیٹرولیم مصنوعات پر سبسڈی نہیں ہونی چاہیے۔ کہا کہ کہیں کہیں آئی ایم ایف نے ہماری بات مانی اور کہیں ہم نے مانی ہے۔ماہانہ ایک سے تین لاکھ روپے تنخواہ پر 12 فیصد ٹیکس ہوگا۔

سپر ٹیکس کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ بینکوں اور  شوگر انڈسٹری پر بھی سپر ٹیسک لاگو ہوگا اور یہ ون ٹائم ہوگا۔ ہول سیل اور ری ٹیل دکانوں پر 3 ہزار سے 10 ہزار روپے تک فکسڈ ٹیکس لگایا ہے،سونے کی 30 ہزار میں سے صرف 22 دکانیں رجسٹرڈ ہیں۔