معروف پاکستانی مصور انتقال کر گئے

Famous painter Masood Kohari
کیپشن: Famous painter Masood Kohari
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) معروف پاکستانی مصور مسعود کوہاری83 سال کی عمر میں فرانس میں انتقال کرگئے۔

ذرائع کے مطابق بین الاقوامی سطح پر پہچانے جانے والے آرٹسٹ مسعود کوہاری کے اہل خانہ نے ان کے انتقال کی تصدیق کی ہے, مسعود کوہاری 1969 سے فرانس میں مقیم تھے۔ انہوں نے 25 برس کی عمر سے مصوری کا آغاز کیا، بعد ازاں انہوں نے سیرامک سے بھی فن پارے تیار کیے۔ 

وہ پاکستان کی تاریخ میں پہلے مصور ہیں جنہوں نے سیرامک پر کام کیا، انہیں 50 کی دہائی میں شہرت حاصل ہوئی, ان کے سوگواران میں اہلیہ اور تین بچے ہیں۔