ایون فیلڈ اور العزیزیہ ریفرنس میں نوازشریف کی اپیلیں خارج

Nawaz Sharif
کیپشن: Nawaz Sharif
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: ایون فیلڈ اور العزیزیہ ریفرنس میں احتساب عدالت سے سزاؤں کے خلاف سابق وزیراعظم نوازشریف کی دونوں اپیلیں خارج کردیں۔

 تفصیلات کےمطابق ایون فیلڈ اور العزیزیہ ریفرنس میں احتساب عدالت سے سزاؤں کے خلاف سابق وزیراعظم نوازشریف کی دونوں اپیلیں خارج کردی گئیں، اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی نے محفوظ کیا گیا فیصلہ سنایا۔ فیصلے میں نواز شریف کو احتساب عدالت کی جانب سے سنائی گئی سزائیں برقرار رکھی گئی ہیں۔، فیصلے میں کہاگیاہےکہ نواز شریف پہلے ہی عدالتی مفرور قرار دیے جاچکے ہیں، احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے ایون فیلڈ ریفرنس میں 10 سال قید کی سزا سنائی تھی ، احتساب عدالت کے جج ارشد ملک نے العزیزیہ ریفرنس میں 7سال قید کی سزا سنائی تھی۔عدالت عالیہ نے اپنے تحریری فیصلے میں لکھا ہے کہ نواز شریف سرینڈر کرکے گرفتاری کے بعد اپیل کر سکتے ہیں