سٹی 42: تعلیمی اداروں کو گرمیوں کی تعطیلات کے سلسلے میں 2 جولائی سے یکم اگست تک بند رکھنے کی تجویز پیش کردی گئی۔
سکول ایجوکیشن نے گرمیوں کی تعطیلات کے حوالے سے صوبائی وزیر تعلیم ڈاکٹر مراد راس کو آگاہ کردیا ہے، صوبائی وزیر تعلیم چھٹیوں کے حوالے سے این سی او سی میں اپنی سفارشات پیش کریں گے۔تاہم ذرائع کے مطابق چھٹیوں کا حتمی فیصلہ این سی او سی کے اجلاس میں کیا جائے گا۔