8 بھٹہ مزدوروں کی بازیابی کا حکم

Lahore High court
کیپشن: Lahore High court
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:آٹھ بھٹہ مزدوروں نے بازیابی کیلئے ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا ۔

تفصیلات کے مطابق 8 بھٹہ مزدوروں نے بازیابی کیلئے ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا  جن میں 2مرد ،6بچے شامل ہیں۔درخواستگزار کی جانب سے سہیل احمد ایڈووکیٹ پیش ہوئے۔
 جسٹس انوار الحق پنوں نے سلامت بی بی کی درخواست پر سماعت کی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ چونیاں کے رہائشی بھٹہ مزدوروں کو حبس بےجا میں رکھاہے،عدالت بھٹہ مزدوروں کو مالکان سےرہائی کا حکم جاری کرے۔لاہور ہائیکورٹ نے8 بھٹہ مزدوروں کی بازیابی کا حکم دے دیا۔

 واضح رہے کہ قبل ازیں  بھی لاہور ہائیکورٹ نے 29 بھٹہ مزدوروں کو بازیاب کروا کر رہا کرنے کا حکم  دیا تھا، بازیاب ہونے والوں میں خواتین، مرد اور بچے شامل تھے۔