فردوس مارکیٹ انڈر پاس منصوبہ، متفرق درخواست منظور

 فردوس مارکیٹ انڈر پاس منصوبہ، متفرق درخواست منظور
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جی پی او چوک (ملک اشرف) لاہور ہائیکورٹ نے فردوس مارکیٹ انڈر پاس پراجیکٹ کیخلاف متفرق درخواست منظور کرتے ہوئے ایل ڈی اے کے وکیل کو مرکزی کیس میں نو جولائی تک تیاری کی مہلت دے دی۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس ہائیکورٹ جسٹس محمد قاسم خان نے گیٹ وے ٹیکنالوجیز کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار وکیل نے حکومت پنجاب، ایل ڈی اے، پی ایل ڈی سی سمیت دیگر کو فریق بناتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ لینڈ ایکوزیشن کمشنر نے فرودس مارکیٹ انڈر پاس کیلئے اراضی ایکوائر کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا، اراضی ایکوائر کرنے سے قبل متاثرین کے اعتراضات نہیں سنے گئے،  کمپنی کی جانب سے اٹھائے گئے اعتراضات پر فیصلہ کئے بغیر انڈر پاس کی تعمیر شروع کر دی گئی، ایل ڈی اے نے بلیک لسٹ کمپنی مقبول کالسن کو فردوس مارکیٹ انڈر پاس تعمیر کرنے کی اجازت دی، فردوس مارکیٹ کے علاقہ میں کمرشل اراضی کی فی مرلہ قیمت 70 لاکھ روپے جبکہ سرکاری طور پر 25 لاکھ روپے فی مرلہ دیئے جا رہے ہیں، انڈر پاس کے نقشے میں تکنیکی خرابیاں بھی پائی جاتی ہیں، کھدائی کے دوران ارد گرد کی عمارتیں بھی گر سکتی ہیں، کمپنی مقبول کالسن پشاور بی آر ٹی منصوبے اور اورنج لائن ٹرین منصوبے میں بلیک لسٹ قرار دی جا چکی ہے۔

درخواستگزار وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ  انڈر پاس کی تعمیر کانقشہ غیر قانونی قرار دے کر کالعدم کیا جائے، اراضی ایکوائر کرنے کا قانونی طریقہ اپنانے تک انڈر پاس کی تعمیر روکی جائے۔

دوسری جانب فردوس مارکیٹ انڈر پاس منصوبے میں حائل سوئی گیس کی لائنیں منتقل کرنا شروع کردی گئیں، ایل ڈی اے انجینئرنگ ونگ کی جانب سے سوئی گیس کی لائنیں انڈر پاس کی مین بیرل سے نکال کر سائیڈ پر منتقل کی جارہی ہیں۔

پراجیکٹ ڈائریکٹر ایل ڈی اے اقرار قریشی کے مطابق 400 فٹ لائن کو آئندہ بیس روز میں منتقل کردیا جائے گا، سوئی گیس کی لائینوں کو منتقل کرنے کے لئے احتیاطی تدابیر اپنائی جارہی ہیں ۔

Sughra Afzal

Content Writer