ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واسا ملازمین کی چاندی ہوگئی

واسا ملازمین کی چاندی ہوگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( درِ نایاب ) گورننگ باڈی نے سب انجنئیرز کو دیئے جانے والے فیلڈ الاؤنس کو ایک سو روپے سے بڑھا کر تین ہزار کرنے کی منظوری دے دی۔

ایم ڈی واسا سید زاہد عزیز نے ایل ڈی اے گورننگ باڈی کو ورکنگ پیپر بھجوا رکھا تھا، سید زاہد عزیز نے ذاتی حیثیت میں گورننگ باڈی سے ایجنڈا پیش کرنے کی اجازت مانگی، ایم ڈی واسا کی درخواست پر واسا کا ایجنڈا شامل کیا گیا تاہم گورننگ باڈی نے واسا کے 56 سب انجنئیرز کو تین ہزار روپے ماہانہ فیلڈ الاؤنس دینے کی منظوری دے دی۔

واسا محکمہ فنانس سے فیصلے کی کلئیرنس خود کرائے گا، اس سے قبل واسا کے سب انجنئیرز کو ایک سو روپیہ فیلڈ الاؤنس دیا جارہا ہے، فیصلے کا اطلاق یکم جولائی سے متوقع ہے۔