ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شدید موسمی تبدیلی اور تیل مہنگا، دنیا بھر میں خوراک مزید مہنگی ہونے کا خدشہ

شدید موسمی تبدیلی اور تیل مہنگا، دنیا بھر میں خوراک مزید مہنگی ہونے کا خدشہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: شدید موسمی تبدیلی اور عالمی سطح پر تیل کی بڑھتی قیمتیں آئندہ سال دنیا بھر میں خوراک کی قیمتوں میں نمایاں اضافے کا سبب بن سکتی ہیں۔

عالمی مالیاتی ادارے جے پی مورگن نے خبردار کیا ہے کہ شدید موسمی تبدیلی اور تیل کی بلند قیمتوں کے باعث آئندہ سال دنیا بھر میں خوراک اور دیگر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے، جس کے اثرات ترقی پذیر ممالک پر زیادہ پڑنے کا خدشہ ہے۔

 امریکی بینک جے پی مورگن کی رپورٹ کے مطابق اگر شدید موسمی حالات برقرار رہے تو فصلیں متاثر ہونے، سپلائی میں رکاوٹ اور خوراک مہنگی ہونے کا خدشہ بڑھ جائے گا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایشیا اور لاطینی امریکہ کے ترقی پذیر ممالک سب سے زیادہ متاثر ہو سکتے ہیں، جبکہ تیل کی بلند قیمتیں بھی خوراک کی لاگت میں مزید اضافہ کریں گی۔