ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نائب وزیراعظم و وزیر  خارجہ اسحاق ڈار کی کرغز وزیر خارجہ سے ملاقات دو طرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے کا عزم

نائب وزیراعظم و وزیر  خارجہ اسحاق ڈار کی کرغز وزیر خارجہ سے ملاقات دو طرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے کا عزم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: نائب وزیراعظم و وزیر  خارجہ اسحاق ڈار کی کرغز وزیر خارجہ ژین بیک کولوبایف سے ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس کے موقع پر ملاقات ہوئی ۔ 

 ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان اور کرغزستان نے دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا،دونوں رہنماؤں نے اعلیٰ سطح کے رابطے برقرار رکھنے اور باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا،دسمبر 2025 میں کرغز صدر کے دورۂ پاکستان اور جولائی 2026 میں صدرِ پاکستان کے دورۂ کرغزستان کے فیصلوں پر بروقت عملدرآمد پر زور دیا ۔ 

پاکستان اور کرغزستان نے دوطرفہ تعاون میں پیش رفت کا جائزہ لیا،دونوں ممالک نے تجارت، سرمایہ کاری، توانائی اور رابطہ سازی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا،کاروباری برادری کے روابط اور عوامی سطح پر تعلقات کے فروغ پر بھی اتفاق کیا گیا، اسحاق ڈار اور کرغز وزیر خارجہ کے درمیان علاقائی اور عالمی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا ۔ 

دونوں ممالک نے عالمی و علاقائی فورمز پر امن، استحکام اور مشترکہ خوشحالی کے لیے قریبی تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا ۔ اسحاق ڈار نے ایس سی او وزرائے خارجہ کونسل اجلاس کے کامیاب انعقاد پر کرغزستان کو مبارکباد دی،

اسحاق ڈار نے کرغزستان کو اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی 2027-28 کی غیر مستقل رکنیت منتخب ہونے پر بھی مبارکباد دی۔