زاہد بشیر: آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی انتخابات 2026 کے پرامن، شفاف اور محفوظ انعقاد کے لیے حکومتِ آزاد کشمیر کی درخواست پر وفاقی وزارتِ داخلہ نے مختلف صوبوں سے اضافی پولیس نفری طلب کر لی ہے۔
دستاویزات کے مطابق پنجاب پولیس سے 14 ہزار اہلکار فراہم کیے جائیں گے، جن میں پنجاب ہائی وے پٹرول (PHP) کے 5 ہزار، رائٹ مینجمنٹ پولیس (RMP) کے 3 ہزار، پنجاب کانسٹیبلری کے 900 اور ضلعی پولیس کے 5 ہزار 100 اہلکار شامل ہیں۔
اسی طرح سندھ پولیس سے 2 ہزار، خیبر پختونخوا پولیس سے 500، بلوچستان پولیس سے 200 اور گلگت بلتستان پولیس سے 100 اہلکار بھی طلب کیے گئے ہیں۔
اضافی نفری حساس پولنگ اسٹیشنز، اہم تنصیبات اور انتخابی عمل کے دوران امن و امان برقرار رکھنے کے لیے تعینات کی جائے گی۔ تعیناتی کا عمل وفاقی وزارتِ داخلہ کی ہدایات کے تحت مرحلہ وار مکمل کیا جائے گا۔