ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انتخابی مہم 25 اور 26 جولائی کی درمیانی شب 12 بجے ختم ہو جائے گی، ترجمان آزادجموں و کشمیر الیکشن کمیشن 

 انتخابی مہم 25 اور 26 جولائی کی درمیانی شب 12 بجے ختم ہو جائے گی، ترجمان آزادجموں و کشمیر الیکشن کمیشن 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: میرپور ڈویژن میں انتخابی مہم 25 اور 26 جولائی کی درمیانی شب 12 بجے ختم ہو جائے گی،۔

ترجمان آزادجموں و کشمیر الیکشن کمیشن  کے مطابق انتخابی مہم ختم ہونے کے بعد جلسے، جلوس، ریلیاں اور کارنر میٹنگز پر پابندی ہوگی۔انتخابی مہم کے اختتام کے بعد کسی بھی انتخابی اجتماع کا انعقاد یا شرکت قانوناً ممنوع ہوگی۔امیدوار، سیاسی جماعتیں اور کارکنان انتخابی قوانین اور ضابطۂ اخلاق پر مکمل عملدرآمد یقینی بنائیں۔پرامن، شفاف، آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کے انعقاد کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز تعاون کریں۔انتخابی قوانین یا ضابطۂ اخلاق کی خلاف ورزی پر سخت قانونی کارروائی کی جائے گی

میرپور ڈویژن میں انتخابی مہم مقررہ وقت پر اختتام پذیر ہوگی، تمام امیدواران اور سیاسی جماعتیں انتخابی ضابطۂ اخلاق کی مکمل پابندی کریں۔