جنید ریاض:ممکنہ سیلابی صورتحال کے پیش نظر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے ہنگامی اقدامات کرتے ہوئے شہر کے مختلف علاقوں میں چار کنٹرول روم قائم کر دیے ہیں تاکہ کسی بھی غیر معمولی صورتحال سے مؤثر انداز میں نمٹا جا سکے۔
محکمہ تعلیم کے مطابق کنٹرول روم ڈپٹی ڈی ای او شالیمار ٹاؤن آفس، گورنمنٹ گرلز ہائی سکول حویلی کابلی مال، گورنمنٹ اسلامیہ ہائی سکول برانڈرتھ روڈ اور گورنمنٹ ہائی سکول ٹاؤن شپ میں قائم کیے گئے ہیں۔
کنٹرول رومز کی نگرانی اور رابطہ کاری کے لیے عثمان امین، محمد ندیم، عانا فاخر اور حسن نواز کو فوکل پرسن مقرر کیا گیا ہے، جو ہنگامی صورتحال میں متعلقہ اداروں سے مسلسل رابطے میں رہیں گے۔
واضح رہے کہ گزشتہ سال بھی ممکنہ سیلابی صورتحال کے باعث لاہور کے تعلیمی اداروں میں معمول سے دو ہفتے زائد تعطیلات دی گئی تھیں، جس کے پیش نظر اس بار بھی احتیاطی اقدامات پہلے ہی شروع کر دیے گئے ہیں۔