ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

غیر قانونی طور بارڈر کراسنگ میں ملوث 33 غیر ملکی شہری گرفتار

غیر قانونی طور بارڈر کراسنگ میں ملوث 33 غیر ملکی شہری گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل تفتان نے کارروائی کے دوران غیر قانونی طور پر بارڈر کراسنگ کی کوشش میں ملوث 33 غیر ملکی شہری گرفتار کرلیے۔ 

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزمان کا تعلق بنگلہ دیش سے ہے، جو رواں سال جون اور جولائی میں وزٹ ویزے پر پاکستان آئے تھے۔ ملزمان نے ماشکیل بارڈر ضلع واشک سے بارڈر کراسنگ کی کوشش کی ۔ 

ترجمان ایف آئی اے نے بتایا کہ مذکورہ کارروائی فرنٹیئر کور حکام کے تعاون سے عمل میں لائی گئی، جس کے دوران گرفتار کیے گئے ملزمان سے قانونی دستاویزات طلب کی گئیں تو وہ تسلی بخش جواب پیش نہ کر سکے۔ جس کے بعد ایف آئی اے نے ملزمان کو ماشکیل بارڈر ضلع چاغی کے قریب حراست میں لیا۔

ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا اغاز کر دیا گیا۔