جواد آصف: نئی نویلی دلہن کو تشدد کا نشانہ بنانے والے شوہر نے جج کے سامنے اعتراف جرم کرلیا۔جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی نے ملزم کو جیل بھیج دیا،متاثرہ خاتون شانتی گزشتہ روز انتقال کر گئی تھیں۔
کراچی میں جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں نئی نویلی دلہن سے غیر فطری عمل کرنے اور تشدد کا نشانہ بنانے کا مقدمہ درج ہوا، ملزم اشوک نے مجسٹریٹ کے روبرو اعتراف جرم کرلیا۔
عدالت نے ملزم کا 164 کا بیان قلمبند کرلیا، اعترافی بیان کے بعد ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا،متاثرہ خاتون 20 دن کومہ میں زیرِ علاج رہنے کے بعد انتقال کر گئی۔
ملزم کے خلاف مقدمہ میں 302 کی دفعہ بھی شامل کیے جانے کا امکان ہے، پولیس کا کہنا تھا کہ ملزم نے بیوی کو لوہے کے پائپ سےتشدد کا نشانہ بنایا۔
پولیس متاثرہ خاتون کا بیان بھی عدالت میں قلمبند کروانا چاہتی تھی، ملزم کے خلاف تھانہ بغدادی میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔