ارشاد قریشی:پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما اور سابق وزیر قانون محمد بشارت راجہ کو راولپنڈی میں گرفتار کر لیا گیا۔ وہ این اے 55 کے انتخابی کیس کی سماعت کے لیے الیکشن ٹریبونل میں پیشی کے موقع پر موجود تھے۔
ذرائع کے مطابق گرفتاری کے بعد راجہ بشارت کو تھانہ نیو ٹاؤن منتقل کر دیا گیا ہے۔
ان کی گرفتاری کی وجوہات فوری طور پر واضح نہیں ہو سکیں تاہم پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ انہیں ایک مقدمے میں حراست میں لیا گیا ہے۔
گرفتاری پر ردعمل دیتے ہوئے محمد بشارت راجہ نے کہاکہمیرے خلاف جتنے بھی مقدمات ہیں، ان سب میں ضمانت کنفرم ہے۔ یہ گرفتاریاں اور اوچھے ہتھکنڈے ہمیں خوفزدہ نہیں کر سکتے۔ ہم قانونی اور سیاسی جدوجہد جاری رکھیں گے۔