علی رامے:محفوظ پنجاب یا مہنگا پنجاب؟ وزیر اعلیٰ کی ٹریفک مینجمنٹ مہم شہریوں کیلئے سہولت کے بجائے ریونیو بڑھانے کی مہم بن گئی.
ٹریفک مینجمنٹ کے نام پر صرف 2 ماہ میں شہریوں پر 1 ارب کےجرمانے عائد کئے گئے، پنجاب میں 8ہفتوں میں 16 لاکھ سے زائد شہریوں کے ٹریفک مینجمنٹ کے نام پر چالان کئے گئے۔
رپورٹ کے مطابق ٹریفک مینجمنٹ کیلئےسب سےزیادہ چالان و جرمانےلاہورمیں کیے گئے،لاہور میں 4لاکھ سے زائد شہریوں کے چالان اور 5ہزار سے زائد ایف آئی آرز درج کی گئی،لاہور میں 8ہفتوں میں چالان کی شرح 26.5فیصد کےساتھ پہلےنمبرپررہی،لاہور میں 10ہزارگاڑیاں ضبط ، پنجاب میں 2 لاکھ سےزائدگاڑیاں ضبط ہوئیں۔
ٹریفک مینجمنٹ مہم پر ایوان وزیر اعلیٰ پنجاب کو رپورٹ پیش کردی گئی،ٹریفک مینجمنٹ مہم کا مقصد پنجاب کے راستوں کو محفوظ اور سفر کو آسان بنانا ہے۔