عابد چوہدری: سی ٹی او لاہور کا اہم اقدام/ٹریفک پولیس لاہور کو سٹاپ لائن پر عمل درآمد کروانے کا حکم مل گیا، لائن کے پیچھے رکیں یہ صرف رنگ نہیں تہذیب کی نشانی ہے۔
سی ٹی او لاہور کے حکم پر ٹریفک پولیس لاہور متحرک، ٹریفک ایجوکیشن یونٹ بھی سڑکوں پر موجود ہے، سی ٹی او لاہور ڈاکٹر اطہر وحیدکا کہنا تھا کہ سٹاپ لائن کے بعد زیبرا کراسنگ ہے سگنل بند ہونے پر پیدل چلنے والوں کا اس پر پہلا حق ہے۔
سٹاپ لائن سے پہلے گاڑی روکنے کا مقصد پیدل سڑک کراس کرنے والوں کو حادثات سے محفوظ رکھنا ہے،تمام سگنلز پر ٹریفک وارڈنز سٹاپ لائن سے پہلے گاڑی روکیں گے عمل نہ کرنے کی صورت میں چالان جاری کریں۔
سڑک پر لین لائن اور سٹاپ لائن کا نفاذ شہریوں کو بحفاظت انکی منزل تک پہنچاتا ہے،تمام شہریوں کہ یہ ضرور یاد رکھنا ہوگا کہ سٹاپ لائن کی خلاف ورزی پر انکو ائری چالان کا سامنا بھی کرنا پڑے گا۔
کسی بھی ملک کے ٹریفک کا نطم وضبط وہاں کے عوام کے شعور کا عکاس ہوتاہے۔