نصیر آباد ،  دو گروہوں میں تصادم،نو افراد زخمی 

Naseer abad,fight,two groups,City42
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اسرار خان)نصیر آباد میں 2 گروہوں کے مابین تصادم کے نتیجے میں 9 افراد زخمی ہو گئے  جنہیں طبی امداد کیلئےہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔
پولیس کے مطابق واقعہ نواز شریف کالونی میں پیش آیاجہاں دو گروہوں کے مابین تصادم کے دوران 9 افراد زخمی ہو گئے جنہیں جنرل ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ آٹھ زخمیوں کو کارتوس کے چھرے لگے جبکہ ایک اینٹ لگنے سے زخمی ہوا ۔

زخمیوں میں کالو مسیح، آکاش، شان، کاشف، ارسلان، ناصر، عرفان ، زینب بی بی اور دیگر شامل ہیں جن کی حالت تسلی بخش بتائی جاتی ہے ۔ پولیس کا کہنا ہے واقعہ ذاتی جھگڑے کا نتیجہ ہے، جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر کے مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں ۔