محرم الحرام کی مناسبت سے فکر حضرت امام حسینؑ سیمینار کا انعقاد

سورس: city42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

زین مدنی : محرم الحرام کی مناسبت سے فکر حضرت امام حسینؑ سیمینار کا انعقاد کیا گیا ،شعراء اور ادیبوں نے امام عالی مقامؑ اور ان کے رفقاء کی شہادت کے حوالے سے کلام پیش کیے ۔
 اکادمی فروغ ادب پاکستان کے زیر اہتمام الحمرا آرٹ سینٹر کی ادبی بیٹھک میں فکر حضرت امام حسینؑ سیمینارکا انعقاد کیاگیا۔محفل مسالمہ بھی ہوئی, شاعر کرامت بخاری کی زیرصدارت شعرا نے کلام پیش کیے۔ ساجد علی ساجد،اسلم سعیدی ،منیر اختر ،ڈاکٹر ایم ابرار،عدل منہاس ،ایم آر کمال اور دیگر نےمحرم الحرام کی مناسبت سے اپنے کلام پیش کیے ۔ محفل مسالمہ میں سوزوسلام پیش کیا گیا۔ عرفان ہاشمی اور دیگر نے شرکت کی۔