ویب ڈیسک: دریائے راوی میں ڈوب کر ہلاک ہونے والے نوجوان کی شناخت ہو گئی، 30 سالہ متوفی عدنان شاد باغ لاہور کا رہائشی تھا اور ٹک ٹاک بناتے ہوئے گہرے پانی میں ڈوب گیا۔
پولیس کے مطابق متوفی عدنان دوستوں کےساتھ بارہ دری کے قریب ٹک ٹاک بنا رہا تھا کہ پاؤں پھسلنے پر دریا میں گرا اور گہرے پانی میں چلا گیا، لاش 8 دن بعد ملی۔
پولیس اور فرانزک ٹیم نے شواہد اکٹھے کر کے لاش پوسٹ مارٹم کےلئے مردہ خانے منتقل کر دی۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ قتل اور حادثاتی موت کا تعین تحقیقات کے بعد کیا جائے گا، تاہم اس کے 4دوستوں کو حراست میں لےکرتفتیش شروع کر دی ہے۔