لڑکی  کو چھیڑنے پر ٹک ٹاکر ڈولی نے نوجوانوں کی پٹائی کر دی، ویڈیو  وائرل

ٹک ٹاکر ڈولی،ویڈیو،سوشل میڈیا،فلم ،شمشیرا،سٹی 42
کیپشن: Tik tokar,Doli file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) سوشل میڈیا پر مختلف قسم کی ویڈیوز وائرل ہوتی رہتی ہیں،ان میں سے بعض ویڈیوز ایسی ہوتی ہیں جنہیں دیکھ کر صارفین دنگ رہ جاتے ہیں۔

پاکستان کی مشہور ٹک ٹاکر نوشین  عرف ’ڈولی‘ کی ایسی ہی ایک ویڈیو سو شل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جسے مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جا رہا ہے۔

ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ کچھ لڑکے ایک بچی کا پیچھا کر رہے ہیں بچی بھاگتی ہوئی ٹک ٹاکر کے پاس آتی ہے،ڈولی اپنے سر سے دوپٹہ اتار کر اس بچی کو دیتی ہے، ڈولی سیاہ رنگ کے کپڑوں میں ملبوس ہیں اور ان کے ساتھیوں نے بھی سیاہ رنگ کے کپڑے پہنے ہوئے ہیں۔

ویڈیو میں ڈولی کو ایکشن میں بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اصل میں ڈولی  بالی وڈ کی نئی آنے والی فلمشمشیرا‘ کے گانے پر اداکاری کر رہی ہیں۔