نوازشریف سے افغان وفد کی ملاقات پر مریم نواز کا ردعمل سامنے آگیا

نوازشریف سے افغان وفد کی ملاقات پر مریم نواز کا ردعمل سامنے آگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : نوازشریف سے افغان سلامتی امورکے مشیر حمد اللہ محب اور  وزیرمملکت برائے امن سید سعادت نادری کی ملاقات پر مریم نواز کا ردعمل سامنے آگیا۔

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے ایک بیان میں کہا ہےکہ ہمسایوں کے ساتھ پاکستان کا پُرامن وجود نوازشریف کےنظریے کی بنیاد ہے، سب سے بات کرنا، نقطہ نظر سُننا، اپنا پیغام خود پہنچانا سفارت کاری کا بنیادی جُز ہے۔ مریم نواز کا کہنا ہےکہ اس حکومت کوکچھ سمجھ نہیں آرہا اسی وجہ سے یہ عالمی محاذ  پر مکمل ناکام ہے۔

خیال رہےکہ لندن میں  نواز شریف سے افغان سلامتی امور کے مشیر حمد اللہ محب اور وزیر مملکت برائے امن سید سعادت نادری نے ملاقات کی ہے۔ افغان قومی سلامتی کونسل کے مطابق افغان وزیر مملکت سید سعادت نادری نے نوازشریف سے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

دوسری جانب وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے نوازشریف کی افغان حکام سے ملاقات پر شدید رد عمل کا اظہار کیا ہے۔ٹویٹر پیغام میں  وفاقی وزیرفواد چودھری کاکہنا تھا کہ نواز شریف کو پاکستان سےباہر  بھجوانا اس لیے خطرناک تھا کہ ایسے لوگ بین الاقوامی سازشوں میں مددگار بن جاتے ہیں۔نواز شریف کی افغانستان میں ’’را‘‘ کےسب سے بڑے حلیف حمداللہ محب سے ملاقات ایسی ہی کارروائی کی مثال ہے، مودی ، محب یا امراللہ صالح ہر پاکستان دشمن نواز شریف کا قریبی دوست ہے۔