20 سال قبل بالی ووڈاکارہ پریانکا کیسی نظر آتی تھیں؟ تصویریں،ویڈیوز وائرل

20 سال قبل بالی ووڈاکارہ پریانکا کیسی نظر آتی تھیں؟ تصویریں،ویڈیوز وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42)سوشل میڈیا پر پاکستان شوبز ستاروں سمیت بالی ووڈ، ہالی ووڈ اداکار بھی متحرک نظر آرہے ہیں جس کی وجہ سے ان کے مداح بھی اپنے پسندیدہ اداکار کو دیکھنے کے لئے اضطراب میں رہتے ہیں کیونکہ کورونا لاک ڈاؤن کی وجہ سے شوبز سرگرمیاں میں محدود ہوکر رہ گئیں ہیں۔بالی ووڈ کی مس ورلڈ  پریانکا چوپڑا جوکہ شادی کے بعد گھریلو زندگی میں مصروف ہوگئی تاہم ان کی20سال پرانی تصویریں وائرل ہوئیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان سمیت دنیا بھر میں لاک ڈاؤن کی وجہ سے شوبز، کھیل،تعلیم اور سیروسیاحت کی جگہوں پر وہ رونق بحال نہیں جو کورونا وائرس کے پھیلنے سے پہلے تھی، مہلک وائرس نےدنیا کے 5 لاکھ سے زائد افراد کی جان لے لی،اب بھی یہ وائرس موجود ہے،دوسری جانب بالی ووڈاداکارؤں نے وقت گزارنے کے لئے اور اپنے مداحوں کے ساتھ رابطے میں رہنے کے لئے انسٹاگرام، ٹویٹر،فیس بک، سنیپ چیٹ، زوم اور دیگر سوشل اپیس کا استعمال شروع کردیا اور ساتھ ساتھ کورونا سے بچاؤ کے حوالے سے آگاہی مہم بھی دے رہیں ہیں۔

بالی ووڈ کی اداکارہ اورمس ورلڈ کا تاج اپنے سر سجانے والی پریانکا چوپڑا نےاپنی 20 سال پرانی تصاویراور ویڈیوز شیئر کیں،سنہ 2000 میں مس ورلڈ بننے والی اداکارہ نے ایسے وقت میں اپنی تصاویراور ویڈیوز شیئر کیں جب ان کو یہ اعزاز حاصل کئے 20 سال مکمل ہوئے،اپنی خوشی کا اطہار کرتے ہوئے انہوں نے مداحوں کے ساتھ  اپنی پرانی یادیں تازہ کرتے ٹوئٹر پر ایک ویڈیو شیئر کی گئی۔

  اپنی پرانی تصاویر اور ویڈیوز دیکھ کروہ خود بھی مسکرادیں اور کچھ کو دیکھ کر وہ حیران رہ گئیں، پریانکا چوپڑا کا کہنا تھا کہ ’اُنہیں مس ورلڈ بننے کی ذرابھی توقع نہیں تھی، اُن کی ٹرین کی سیٹس بُک تھیں، اُن کے ذہن میں تھا کہ اس مقابلے کے بعد وہ واپس جائیں گی اور اپنے بورڈ کے امتحان دیں گی۔‘

 اداکارہ کا مزید کہناتھا کہ ' وہ 2000ء میں صرف 18 سال کی تھیں جب انہوں نے مس ورلڈ کا ٹائٹل اپنے نام کیا تھا، اس بات کو 20 سال گزر گئے ہیں اور انہوں نے آج تک پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا۔‘

M .SAJID .KHAN

Content Writer