ارطغرل کی حلیمہ سلطان کے ڈانس کی دھوم مچ گئی ،ویڈیو وائرل

ارطغرل کی حلیمہ سلطان کے ڈانس کی دھوم مچ گئی ،ویڈیو وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: ترک ڈرامہ ” ارطغرل غازی “ اس وقت ٹی وی ناظرین کے اعصاب پر چھایا ہوا ہے اور ارطغرل غازی  کو  70 سے زائد ممالک کے ناظرین کی جانب سے خوب پسند کیا گیا ہے۔پاکستان میں یہ ڈرامہ شہرت کی بلندیوں کو چھو رہا ہے،پاکستانی لوگ ارطغرل غازی کی کاسٹ کو دیکھنے کیلئے بے تاب ہیں۔ڈراموں میں اس قدر دلچسپی کی وجہ سے بہت سے لوگوں نے ان کرداروں کو نبھانے والے اداکاروں کو سوشل میڈیا پر بھی فالو کرنا شروع کیا ہے اور ان کے ڈائیلاگ  لوگوں کی زبانوں پر ہیں۔

ڈرامہ سیریل ” ارطغرل غازی “ کے بہت سے کردار ایسے ہیں جو اپنی بھرپور مقبولیت کے باعث پاکستان میں اپنے نبھائے گئے کردار ہی کے نام سے مشہور ہوئے ہیں ۔انہیں کرداروں میں سے سرِ فہرست نام حلیمہ سلطان کا ہے جسے ترک اداکارہ اسرا بیلجک نے نبھایا ہے۔ ان دنوں اسرا بیلجک ایک بار پھر خبروں میں ہیں ان کی ایک پارٹی کے دوران  کیے گئے ڈانس کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے۔جس نے ان کے مداحوں کو حیرت میں ڈال دیا ہے۔

سوشل میڈیا سائٹ انسٹا گرام پر موجود ویڈیو میں حلیمہ سلطان کو ایک پارٹی میں ترکی کے ایک گانے پر رقص کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اسراءعرف حلیمہ سلطان ترکی میں ایک تقریب میں سفید لباس میں موجود ہیں۔اس ویڈیو کوجہاں پذیرائی ملی ہے وہیں دوسری جانب حلیمہ سلطان کی اس ڈانس ویڈیو کو بہت سے لوگ تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں اور بہت سے لوگ ان کے لباس پر تنقید کر رہے ہیں۔

View this post on Instagram

A post shared by Esra Bilgiç (@esbilgic) on

یاد رہے کہ ترک ڈرامہ " ارطغرل غازی" وزیراعظم عمران خان کی خواہش پر پی ٹی وی پر اردو زبان میں نشر کیا جا رہاوراس ڈرامہ کو بہت زیادہ پسند کیا جا رہا ہے جس کی کہانی اسلامی تاریخ پر مبنی ہے۔یہ ڈرامہ پاکستان میں اس قدر مقبول ہوا کہ اس نے کامیابی میں ترکی جہاں یہ ڈرامہ تیار کیا گیا تھاکو بھی پیچھے چھوڑدیا ہے۔یکم رمضان سے روزانہ نشر کیے جانے والے ڈرامے " ارطغرل غازی" نے ریکارڈ توڑ کامیابی حاصل کرنے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے اور روزانہ ہی نیا ریکارڈ بن کر سامنے آتا ہے اور اس سب کو مدِ نظر رکھتے ہوئے آئے دن ترک اداکاروں کے بھی پاکستان اور پاکستان کی عوام کے حق میں بیانات سامنے آرہے ہیں۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer