آئی ایس پی آر کے تعاون سےطلباء میں شاندار مقابلےکا انعقاد

 آئی ایس پی آر کے تعاون سےطلباء میں شاندار مقابلےکا انعقاد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض)صوبہ بھر کے ہونہار طلباء کے مابین آئی ایس پی آر " پہچان پاکستان" کے عنوان سے کوئز مقابلوں کا انعقاد کروائے گا،ہر صوبہ سے نہم جماعت کے 4 پوزیشن ہولڈرز کو کوئز مقابلے میں شامل کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق صوبہ بھر کے ہونہار طلباء کے مابین " پہچان پاکستان" کوئز مقابلہ کروایا جائے گا۔ کوئر مقابلوں کا انعقاد آئی ایس پی آر کے تعاون سے کیا جائے گا۔ہر صوبہ سے نہم جماعت کے 4 پوزیشن ہولڈرز کو کوئز مقابلے میں شامل کیا جائے گا۔تمام صوبوں کے بورڈز بچوں کی حتمی فہر ست آئی ایس پی آر کو فراہم کریں گے۔پروگرام کی ریکارڈنگ ہر صوبہ میں قائم پاکستان ٹیلی ویژن کے آفس میں 7 اگست کو ہوگی۔پروگرام 14 اگست کو اون ائیر کیا جائے گا۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق کوئز مقابلوں کا مقصد بچوں کو تحریک پاکستان بارے آگاہی دینے کے ساتھ ملکی تاریخ اور نوجوانوں کی بے مثال قربانیوں سے متعلق معلومات فراہم کرنا ہے۔

واضح رہے کہ کورونا وارئرس کی وجہ سے تعلیمی ادارے تاحال بند ہیں، کورونا کے مریضوں کی تعداد میں کمی کے پیش نظروفاق اور پنجاب حکومت اور تعلیمی ادارے کھولنے کے اعلان کردیا ہے،محکمہ ہائر ایجوکیشن 15 ستمبرسے تعلیمی ادارے کھولنےکےلیےتیار،یونیورسٹیز اور کالجزکھولنے کے لیے وزیراعلی پنجاب سےاجازت مانگ لی۔

دوسری جانب وفاقی حکومت کی زیر صدارت این سی او سی کےاجلاس میں 15 ستمبر سےکالجز اور یونیورسٹیز کھولنے کا فیصلہ کیا گیا تھا،کالجز اور یونیورسٹیز میں مرحلہ وار کلاسزکا آغاز کیا جائےگا،پہلے مرحلےمیں بی ایس،ایم فل اور پی ایچ ڈی فائنل سمسٹر کے طلباء کو بلایا جائےگا،حالات بہتر رہنے پرتمام ریگولر کلاسز کا آغاز کیا جائےگا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer