سٹی 42: سپورٹس ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے زیر اہتمام سائیکل ریس کل ہوگی۔
سائیکل ریس میں 500سے زائد سائیکلسٹ شریک ہوں گے۔سائیکل ریس 4ایونٹ میں ہوگی،گرلز، بوائز اور بچوں کی الگ الگ سائیکل ریسز ہوں گی۔
500سائیکلسٹ فیملی فن رائیڈ میں بھی شریک ہوں گے۔صوبائی وزیرکھیل پنجاب ملک فیصل ایوب کھوکھر تاریخی سائیکل ریس کے مہمان خصوصی ہوں گے۔صوبائی وزیرکھیل خود بھی سائیکل ریس میں حصہ لیں گے
سیکرٹری سپورٹس پنجاب محمد علی اور ڈی جی سپورٹس پنجاب خضرافضال چوہدری بھی شریک ہوں گے۔500سائیکلسٹ کی رائیڈ لبرٹی چوکومونال سے شروع ہوکر سی بی ڈی کلمہ چوک سے ہوتی ہوئی لبرٹی چوک پر اختتام پذیر ہوگی۔گرلز، بوائز اور بچوں کی ریسز انٹرنس گیٹ نشترپارک سپورٹس کمپلیکس لبرٹی سائیڈ سے قذافی سٹیڈیم کے گرد راؤنڈ کرکے قذافی کے سامنے اختتام پذیر ہوں گی۔
اختتامی تقریب نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں ہوگی۔اختتامی تقریب میں کھلاڑیوں کو کیش پرائز بھی دیئے جائیں گے۔
Stay tuned with 24 News HD Android App