ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ای چالان کےایس ایم ایس کیسے موصول ہونگے؟ سرکاری نمبر سامنے آگیا

ای چالان کےایس ایم ایس کیسے موصول ہونگے؟ سرکاری نمبر سامنے آگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : سیف سٹی کے ترجمان نے کہا ہے کہ ای چالان کےایس ایم ایس سرکاری نمبر9915سےموصول ہونگے۔

ترجمان سیف سٹی کے مطابق پہلےسرکاری نمبر 8070 سے ایس ایم ایس ارسال کیے جاتےتھے۔ سیف سٹیزاتھارٹی 9915کے علاوہ کسی بھی نمبرسےایس ایم ایس نہیں بھیجتی۔ ترجمان نے ہدایت کی ہے کہ شہری مشکوک ایس ایم ایس یاویب سائٹ پرہرگزادائیگی نہ کریں۔ 

ترجمان سیف سٹی کا کہنا ہے کہ سیف سٹی ادائیگی، اکاؤنٹ یابینک تفصیلات طلب نہیں کرتی۔ ترجمان نے خبردار کیا ہے کہ شہری جعلی ای چالان ایس ایم ایس میں موجود لنکس پر ہرگز کلک نہ کریں۔