انوار الحق کاکڑ کو عہدے سے ہٹانے کے لیے انٹرا کورٹ اپیل پرفیصلہ محفوظ‎

 انوار الحق کاکڑ کو عہدے سے ہٹانے کے لیے انٹرا کورٹ اپیل پرفیصلہ محفوظ‎
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف: لاہور ہائیکورٹ  نے نگران وزیراعظم انوارِلحق کاکڑ کو عہدے سے ہٹا نے کیلئے انٹرا کورٹ اپیل  نمٹا دی ۔

تفصیلات کے مطابق جسٹس علی باقر نجفی اور جسٹس سلطان تنویر احمد پر مشتمل 2 رکنی بینچ نے درخواست گزار وکیل کےدلائل سننے کے بعد انٹرا کورٹ اپیل نمٹا دی، ایڈووکیٹ محمد مسقط سلیم کیجانب سے سنگل بینچ کے آرڈر کیخلاف اپیل پرسماعت کی گئی،درخواست گزار ایڈووکیٹ محمد مسقط سلیم عدالت میں خود پیش ہوئے ، جسٹس علی باقر نجفی نے وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے پوچھا کہ آپ کی استدعا کیا ہے ؟ درخواست گزار نے کہا کہ نگران وزیراعظم کی 15 نومبر کو 90 روزہ مدت پوری ہو چکی ،وہ اب آئینی طور پر وزیراعظم نہیں رہے ،جسٹس علی باقر نجفی نے جواب دیا کہ یہ معاملہ سپریم کورٹ میں بھی آ چکا ،الیکشن شیڈول بھی آ چکا ، اب کچھ دنوں بعد نئی حکومت آنے والی ہے،درخواست کیلئے یہ مناسب وقت نہیں ،2رکنی بنچ نے وکیل کا مؤقف سننے کے بعد درخواست نمٹا دی    ۔