عون چودھری کی تاجر برادری سے ملاقات،عقاب کو ووٹ دینے کی درخواست کی

عون چودھری کی تاجر برادری سے ملاقات،عقاب کو ووٹ دینے کی درخواست کی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

حسن علی: این اے 128 سے استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم لیگ ن کے مشترکہ امیدوار عون چوہدری نے نیو مسلم ٹاؤن میں تاجر برادری سے ملاقات کی اور 8 فروری کو عقاب کے نشان کو ووٹ دینے کی درخواست کی۔

تفصیلات کے مطابق مسلم ٹاؤن میں استحکام پاکستان پارٹی اور ن لیگ کے مشترکہ امیدوار این اے 128 عون چودھری نے شہر کی تاجر برادری سے ملاقات کی۔ ملاقات میں تاجر برادری نے عون چودھری کو مکمل حمایت کرتے ہوئے بھرپور انتخابی مہم چلانے کا بھی اعلان کیا۔ عون چودھری کی تاجر رہنماؤں سے ملاقات تاجر رہنما علی حسام اصغر کی رہائشگاہ پر ہوئی۔ ملاقات میں شاہد نذیر، عامر سہیل، حارث عتیق ،حافظ سجاد،الیاس مجید ، وسیم یاور، عثمان ملک گجر سمیت متعدد تاجر رہنما شریک ہوئے ،جبکہ یو سی 198 سے سابق چیئرمین مردان علی زیدی بھی ملاقات میں شریک تھے۔

 تاجر برادری نے یقین دلایا کہ این اے 128 کے تاجر عقاب اور شیر کو ووٹ بھی دیں گے اور سپورٹ بھی کریں گے۔