ایسی کونسی ترقی ہےجوبلاول بھٹو سندھ سے لیکرپنجاب آئیں گے: مریم اورنگزیب

ایسی کونسی ترقی ہےجوبلاول بھٹو سندھ سے لیکرپنجاب آئیں گے: مریم اورنگزیب
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( سٹی42)ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے کہا کہ بلاول بھٹو تہذیب میں رہ کرکارکردگی پر بات کریں،ایسی کونسی ترقی ہےجوبلاول بھٹو سندھ سے لیکرپنجاب آئیں گے۔

 لاہورکی انسداددہشت گردی میں ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نےمیڈیا سے گفتگوکرتے ہوئےکہا کہ بلاول بھٹو زرداری کی زبان پرافسوس ہے، ہمارے ساتھ وزیر خارجہ رہےانکو کارکردگی کی بنیاد پربات کرنی چاہیے۔پی ڈی ایم حکومت میں جو فیصلہ لیا پی پی برابرکی حصہ دارتھی۔مریم اورنگزیب نےمزیدکہاکہ بلاول نئے نئےپنجاب آئے ہیں انہوں نےپنجاب میں ن لیگ کے پروجیکٹ نہیں دیکھے،کونسا ایسا منصوبہ سندھ سے لا رہے ہیں،جو سندھ میں انہوں نےمنصوبہ لگایا ہو اور وہ پنجاب میں نہیں ہے۔

 انہوں نے کہا کہ پاکستان1990کی دہائی میں گالم گلوچ کی سیاست کودفن کرچکاتھا،سابق چیرمین پی ٹی آئی نے گالی گلوج کی سیاست دوبارہ شروع کردی ہے۔

 مریم اورنگزیب نے کہا کہ بلوم برگ رپورٹ کے مطابق بہترین معاشی کارکردگی نواز شریف کی قیادت میں ہوئی۔
 

Ansa Awais

Content Writer